مارکیٹ کریش ،دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں اتھل پتھل

rischest men of world index
کیپشن: rischest men of world index
سورس: google

ویب ڈیسک : ٹیسلا کے شئیرز کی قیمت گرنے سے ایلون مسک کو بڑا  دھچکا،، دنیا کی امیرترین افراد کی فہرست میں  اتھل پتھل۔۔۔ مارک زکر برگ کس نمبر پر پہنچ گئے ۔

وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.39 فیصد تک نیچے کسھک گئے ہیں۔ جس سے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ایک ہی دن میں 22 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے جبکہ جیف بیزوس کی کُل نیٹ ورتھ 233 ارب ڈالر پہنچ چکی ہے۔

مسک کی دولت ایک ہی دن میں 22٫2 ارب ڈالر کم ہو گئی ہے۔ اب بیزوس دنیا کے دوسرے سب سے   امیر ترین شخص ہیں۔ بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں  اس سے پہلے دوسرے نمبر والے   میٹااور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ اب تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

وال اسٹریٹ میں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر کریش  ہونے کےبعد 8.39 فیصد تک نیچے  پہنچ گئے۔   ٹیسلا کا مارکیٹ کیپ نومبر کے بعد پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے نیچے چلا گیا۔  اس کی بڑی وجہ  جنوری میں ٹیسلا کی فروخت  میں  کمی ہے۔

یورپی آٹو موبائل مینوفیکچررس ایسو سی ایشن  کے مطابق یورپ میں ٹیسلا کی فروخت میں 45 فیصد تک  کمی واقع ہوئی ہے جبکہ یورپ میں ای وی کی  فروخت میں 37 فیصد تک  اضافہ ہوا ہے۔  جس کے بعد ایلون مسک کی دولت ایک ہی دن میں 22.2 ارب ڈالر کم ہوکر 358 ارب ڈالر رہ گئی۔

 ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دولت میں ویسے تو معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے لیکن اس سے ؒ ان کی رینکنگ  بہتر ہوگئی  ہے۔ اب  بیزوس 233 ارب ڈالر کی نیٹ ورتھ کے ساتھ دنیا کے دوسرے سب سے امیر انسان ہیں۔ 

 دوسرے نمبر پر براجمان فیس بک اور میٹا کے مالک مارک زکربرگ کی دولت میں 3.87 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے وہ بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں ایک پائیدان نیچے کھسک گئے۔

برنارڈ ارنالٹ کی دولت بھی 1.16 ارب ڈالر کم ہوئی لیکن  وہ ایک قدم آگے بڑھ کر چوتھے  نمبر پر پہنچ گئے۔ برنارڈ کو فائدہ لیری ایلسن کے ایک پائیدان نیچے آنے سے ہوا۔ و ایلسن کی دولت میں 2.59 ارب ڈالر کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس وجہ سے کُل جائیداد کے معاملے میں برنارڈ ان سے آگے نکل گئے۔ برنارڈ کا نیٹ ورتھ 192 ارب ڈالر ہے اور لیری ایلسن کا 190 ارب ڈالر۔

Watch Live Public News