(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازنے تقریب میں پنجاب ای ٹیکسی تقسیم کا افتتا ح کیا۔انہوں نے ای ٹیکسی سکیم میں دی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای وہیکل کی خصوصیات کے بارے میں دریافت کیا ۔انہوں نے سکیم کے پانچ خوش نصیب مرد اور خواتین میں ای ٹیکسی کی چابیاں تقسیم کیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے نائلہ فرحان،کرن خورشید،قراۃ العین،عابد علی اورعظمت محمود کو چابیاں دیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ای ٹیکسی حاصل کرنے والے دیگر افراد کو بھی سٹیج پر بلا لیا۔انہوں نے ای ٹیکسی حاصل کرنے والے مرد اورخواتین کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔
ای ٹیکسی حاصل کرنے والے خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے بات چیت بھی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو اسماء محمود نامی بچی نے تصویر پیش کی اورآٹو گراف لیا۔ ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ای ٹیکسی سکیم کے بارے میں آگاہ کیا۔پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔حکومت پنجاب ای ٹیکسی کی ڈاؤن پیمنٹ کا 50فیصد اورمارک اپ خود ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی میں کیمرے،وائی فائی اورچارجنگ پورٹ بھی موجود ہوگی۔ ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔ ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔
ای ٹیکسی سکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی سکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی سکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔ ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یانگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔
مختلف مقامات پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔