گوگل میپس میں حیرت انگیز فیچر کا اضافہ 

گوگل میپس میں حیرت انگیز فیچر کا اضافہ 

(ویب ڈیسک )گوگل کی مقبول امیج جنریٹر ٹیکنالوجی " نانو بنانا" نے حالیہ مہینوں میں غیرمعمولی شہرت حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں جیمینائی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب رپورٹس کے مطابق  گوگل اس مقبول فیچر کو اپنی نیوی گیشن ایپ گوگل میپس کا حصہ بنانے پر کام کر رہی ہے۔ بظاہر یہ خیال کچھ عجیب لگ سکتا ہے کہ راستہ بتانے والی ایپ میں اے آئی امیج جنریٹر شامل کیا جائے، تاہم ایک رپورٹ کے مطابق اس پر سنجیدگی سے پیش رفت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میپس کے تازہ ترین ورژن کے کوڈ میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نانو بنانا کو ایپ میں ضم کیا جا رہا ہے۔

 ابتدائی تفصیلات کے مطابق صارفین اس فیچر کو اسٹریٹ ویو میں موجود مقامات کی تصاویر نئے انداز میں تخلیق کرنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

یعنی صارف اپنی تحریری ہدایات کے ذریعے مخصوص مقامات کو مختلف اور جدید انداز میں دیکھ سکیں گے، اور تصاویر کی نوعیت کا انحصار دی گئی ہدایات پر ہوگا۔

Watch Live Public News