ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے زمبابوے کو 72رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے زمبابوے کو 72رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے اہم میچ میں بھارت نے زمبابوے کو72 رنز سے شکست دیدی۔

چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں  زمبابوے نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما  55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایشان کشن 38، سوریا کمار یادیو 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز بنائے۔ہاردک پانڈیا نے 50 اور تلک ورما نے 44 رنز کی ناقابل شکسست اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے ناگاراوا، مزاربانی، ماپوسا اور سکندر رضا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی۔ زمبابوے کی جانب سے برائین بیننٹ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کپتان سکندر رضا 31،مارومانی نے 20 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔وورن، دوبے  اور اکشر پٹیل نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News