کراچی میں لکھ پتی فقیر گرفتار، بیگ سے 1 لاکھ سے زائد پیسے برآمد

کراچی میں لکھ پتی فقیر گرفتار، بیگ سے 1 لاکھ سے زائد پیسے برآمد

(ویب ڈیسک ) کراچی سے لکھ پتی گداگر گرفتار کرلیا گیا جس کے  بیگ سے 1 لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گداگروں کے خلاف کارروائی  کرتے  ہوئے  گلشن اقبال بلاک 3 سے ایک گداگر کو گرفتار کیا جس کے بیگ سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

گرفتار گداگر گلشن معمار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد میں بھیک مانگتا تھا، گداگر نے بھیک کی رقم 10، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 کی گڈیاں بنا کر رکھی تھیں۔ 

حکام کے مطابق گداگر اکبر کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔

Watch Live Public News