ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
لاہور ( پبلک نیوز) آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابا اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت گلگت بلتستان میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔