لاہور: (ویب ڈیسک ) ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی۔
دوحا میں جاری ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حور فواد بھارتی کھلاڑی سے ہار گئیں ۔ حور فواد نے سنگلز ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کھلاڑی حور فواد نے کوارٹر فائنل میں جرمنی کی پلیئر کو شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد حور فواد ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں ہیں۔