لاہور: بی پی ایل ٹیم کے مالک نے شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد قرار دے دیا۔
کھلنا ٹائیگرز کےخلاف میچ میں نوبالز کرانے پر سوشل میڈیا پر شعیب ملک کے خلاف فکسنگ کی افواہ اڑائی گئی، بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شعیب ملک کےفکسنگ کے معاملے پر ٹیم کے مالک کا بیان سامنے آگیا ہے۔
مارلک فارچیون باریشال مزان رحمن کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں، شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں۔
مزان رحمن کے مطابق شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں، شعیب ملک کی جب ضرورت ہوگی وہ ٹیم کو دستیاب ہونگے۔
مالک فارچیون باریشال کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی میڈیا شعیب ملک سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ شعیب ملک نے فکسنگ کی ہے۔