بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کےضمنی انتخابات کیلئےپولنگ کا آغاز

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کےضمنی انتخابات کیلئےپولنگ کا آغاز
کیپشن: بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کےضمنی انتخابات کیلئےپولنگ کا آغاز

ویب ڈیسک: بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ سٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جبکہ 50 جنرل وارڈز میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔

Watch Live Public News