کوہاٹ: گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق

کوہاٹ: گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق
کیپشن: کوہاٹ: گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا، گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔

خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
 دوسری جانب خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News