خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
کیپشن: خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک: خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News