ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بچھر اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پنجاب کی قیادت سے نالاں نظر آئے اور پنجاب میں تنظیم نو کرنے کا کہا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں تنظیم نو کا حکم بھی دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو ورکنگ رہنماؤں کو پنجاب میں پارٹی عہدے دینے کا کہا ہے اور عالیہ حمزہ کو پنجاب اہم ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں، بانی پی ٹی ائی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔