(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اورصوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کاامکان ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8فروی پر فوکس ہے،اس کےلےتمام کارکنان تیاری کرلیں ۔جنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں ، پارٹی میں قربانیاں دینے والے اہم رہنماؤں کو ذمہ داری سونپنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نومئی کے بعد قربانیاں دینے والے کئی اہم رہنماپس منظر میں چلے گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدار ت کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی بہت جلد تبدیلیاں متوقع ہیں ، کابینہ میں قلمدانوں تبدیلی کے علاوہ نئے لوگوں کو سامنے لانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔گڈگورننس کمیٹی کی وزراء سے متعلق رپورٹ پارٹی کے نئے صدرجنید اکبر کو دئیے جانے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کیا تھا۔