ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 10,900 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 9,345 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔ تاہم، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 109 ڈالر کم ہو کر 5,097 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق، فی تولہ چاندی کی قیمت 627 روپے اضافے سے 11 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال سونے کی قیمت میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کا اثر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں پر واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے۔