بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا

بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا
کیپشن: بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا

ویب ڈیسک: بھارت میں پھیلنے والے خطرناک نیپا وائرس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کو بھارت میں نئے نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سنگین خطرات کا سامنا ہے، جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارت کے مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کم از کم 100 افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے اور حفاظتی تدابیر کو مزید سخت کر دیا ہے۔ یہ خطرناک وائرس 7 فروری کو شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے چند ہفتے قبل ہی پھیلنا شروع ہوا ہے۔ اگر وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو اس کے اثرات ایونٹ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات پر سنگین ہو سکتے ہیں۔

نیپا وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا ایک مہلک زہر ہے، جس کی شرح اموات 75 فیصد تک ہو سکتی ہے، اور فی الحال دنیا بھر میں اس کا کوئی مؤثر علاج موجود نہیں ہے۔

Watch Live Public News