ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے ملاقات جاری

 ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے ملاقات جاری
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے ملاقات جاری

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم  شہباز شریف سے ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالنے سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ پاکستان احتجاجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔ پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کا بھی آپشن ہے۔ ملاقات میں پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ  ورلڈ کپ میچز کی جیت کو بنگلہ دیش کرکٹ فینز کو وقف کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو نکالنے کے بعد پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

Watch Live Public News