(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے42 لاکھ خاندانوں اور 1 کروڑ افراد کے لیے47ارب کا خطیر رمضان پیکیج منظور کیا۔پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ، 10 ہزار ملیں روپے گے.پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں نادارافراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے،دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، صاحب ثروت افراد کو اپنے اردگرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کر کے رمضان المبارک میں دنیا اورآخرت سنواری جائے گی،اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری مجھ سمیت ہر کمشنر،ڈی سی اور ہرا فسر کی ہے، رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسر نہ چھوڑنے کا عہد کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سہولت بازار پروجیکٹ کی کامیابی پر افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔