(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر اعظم کو آئی سی سی کے معاملے پر بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ تمام ممکنہ آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔