کوئٹہ میں 9 ،10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

کوئٹہ میں 9 ،10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران موبائل سروس بند کرنے کیلئے صوبائی حکومت محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 9 محرم الحرام کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل سروس بند رکھی جائے ۔ مراسلے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک انٹرنیٹ سروس، موبائل فون، پی ٹی سی ایل کی سروس بند رکھی جائے ۔ دوسری جانب کوئٹہ کے حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ نصیرآباد، سبی، اور کوئٹہ ڈویژن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔