سوات:سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں تین فتنہ الخوارج جہنم واصل

سوات:سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں تین فتنہ الخوارج جہنم واصل
کیپشن: سوات:سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں تین فتنہ الخوارج جہنم واصل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین فتنہ الخوارج ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) سوات اور ضلعی پولیس نے باریکوٹ کے علاقے پررئی میں خفیہ اطلاع پر حساس اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب فتنہ الخوارج کے کارندوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک کارندے کالعدم تنظیم نیٹ ورک سے وابستہ تھے اور سیکیورٹی فورسز، عوامی مقامات اور ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

CTD کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ باریکوٹ کے علاقے پررئی میں کالعدم تنظیم کے کارندےموجود ہیں، جس پر مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا گیا ، فتنہ الخوارج کےکارندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم جوابی کارروائی میں تینوں خوارجی  مارے گئے۔

ہلاک خوارجیوں کی شناخت اجمل عرف وقاص (رہائشی: سوات)9 مقدمات میں مطلوب اور وی ڈی سی ارکان کو مارنے اور وکیل پر حملہ کرنے جبکہ بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

مطیع اللہ عرف اسحاق / جنید (رہائشی: ضلع شانگلہ) قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔

رحیم اللہ عرف روح اللہ (رہائشی: نورستان، افغانستان) دو مقدمات میں مطلوب، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

ہلاک خوارجی پولیس قافلوں پر آئی ای ڈی حملوں، تھانوں پر مسلح حملوں، اور تین پولیس اہلکاروں کی شہادت میں براہِ راست ملوث تھے۔ تحقیقات میں غیر ملکی روابط اور فنڈنگ کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کے اہداف میں سیکیورٹی فورسز، عوامی املاک اور ریاستی حمایت یافتہ افراد شامل تھے۔

CTD سوات اور ضلعی پولیس کی بہترین کوآرڈی نیشن اور حکمت عملی کی بدولت آپریشن کامیاب ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے خطے میں دیرپا امن کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News