فتنتہ الخوراج کیجانب سےڈرون حملے کی ویڈیو جاری،نشانہ معصوم پختون عوام

فتنتہ الخوراج کیجانب سےڈرون حملے کی ویڈیو جاری،نشانہ معصوم پختون عوام
کیپشن: فتنتہ الخوراج کیجانب سےڈرون حملے کی ویڈیو جاری،نشانہ معصوم پختون عوام

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تازہ ترین ویڈیو نے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کی ہے، جس میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے نئے ضم شدہ اضلاع میں ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان حملوں کا نشانہ معصوم پختون عوام ہیں جبکہ الزام پاک فوج پر عائد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں امن دشمنی پھیلانے میں فتنہ الخوراج کا بڑا کردار ہے،فتنہ الخوراج کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی سرپرستی سے فتنہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں،فتنہ الخوراج نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی،خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ معصوم بچے اور شہری جبکہ الزام پاک فوج پر لگا دیا جاتا ہے،نئے ضم شدہ اضلاع میں فتنہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں،اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے،فتنہ الخوارج کے ان ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی نعشوں پر پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ فتنہ الخوارج کے پاس جدید ٹیکنالوجی کا  اسلحہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے،گرفتار خواجیوں سے بھی یہ انکشاف ہوچکا کہ انہیں بھارتی فنڈنگ اور افغان حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے،بھارت افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے،یہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک فوج نہیں بلکہ خود فتنہ الخوارج کر رہے ہیں،ان ڈرون حملوں کیلئے فتنہ الخوارج کو بھارتی فنڈنگ اور افغان عبوری حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔

Watch Live Public News