قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

(ویب ڈیسک ) وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے تحت نئے پرافٹ ریٹ کا اطلاق 28 جولائی 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹس، ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ، بہبودسیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا منافع بھی کم کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بھی کم کر دیا گیا  جب کہ سیونگ اکاؤنٹ پر موجودہ 9.50 فیصد شرح منافع برقرار ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.6سےکم کرکے 10.4 فیصد، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملیز کیلئے شرح منافع  13.20 فیصد سے کم کر کے 12.96 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح  ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 9 سال کا منافع 162 سےکم کرکے 161 فیصد کردیا گیا اور  دسویں سال شرح منافع 204 فیصد کے بجائے 200 فیصد ہوگا۔اس کے علاوہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News