ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ اہم خبر

ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک ) صدر ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی ) محسن نقوی نے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں 8 ٹیموں کو 2گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ، بھارت ،یو اے ای اور عمان گروپ اے میں شامل  ہیں جبکہ  بنگلہ دیش ، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

20 ستمبر سے سپر فور مرحلہ شروع ہوگا۔20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا ۔21 ستمبر کو سے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ ہوگا۔23 ستمبر کو اے ٹو کا مقابلہ بی ون سے ہوگا،

24 ستمبر کو اے ون کا مقابلہ بی ٹو سے ہوگا، 25 ستمبر کو اے ٹو کا بی ٹو اور 26 ستمبر کو اے ون کا مقابلہ بی ون سے ہوگا۔

ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News