پاکستان نےانٹرنیشنل  بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نےانٹرنیشنل  بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان نےانٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جبکہ ٹیم کی رکن مس عیان اسلم نے آنریبل مینشن حاصل کی۔

مزید براں، سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

Watch Live Public News