(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن العزم جاری ہے، اب تک 16 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16دہشت گرد جہنم واصل کئے جاچکے ہیں۔
بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔