وزیر اعظم کا ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سربراہ وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی طور پر معذور شہریوں، سریبرل پالسی،Cerebral Palsy مصنوعی اعضاء کے لیے سازوسامان کی تیاری پر کام کرنے والے اداروں کی مدد کی جائے گی اور ان کی تعداد میں اضافہ جائے گا۔ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ سیریبرل پالسی (Cerebral Palsy) سے متاثر مریضوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بین الاقوامی سطح پر رائج میوزک تھراپی جیسے اقدامات متعارف کروایے جائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ دماغی فالج کے مریضوں کے لیے خصوصی وہیل چیئرز، دیگر معذور شہریوں کی مدد کے لیے آلات پاکستان میں کم قیمت پر تیار کیے جائیں گے تاکہ یہ عام شہریوں کی دسترس میں ہوں۔ سلمان صوفی نے مزید کہا کہ حکومت معذور شہریوں کو ان کی نقل و حرکت کے لیے درکار اہم سامان کو سبسڈی پر فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔