نگران وزیر اعلیٰ کا شدید بارشوں کے باعث ،تمام متعلقہ اداروں کو 24/7 الرٹ رہنے کا حکم

نگران وزیر اعلیٰ کا شدید بارشوں کے باعث ،تمام متعلقہ اداروں کو 24/7 الرٹ رہنے کا حکم
لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شدید بارشوں کے باعث صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اور واسا کو الرٹ کر دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے باعث صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اور واسا کو24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ متعلقہ افسران اور سٹاف کم سے کم وقت میں پانی کی نکاسی یقینی بنائیں۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے۔ نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں۔ انتظامی افسران اور واسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں اور خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔