(ویب ڈیسک ) ایرانی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ سے متاثرہ شہریوں کی تمام املاک کا نقصان حکومت پورا کرے گی۔انشورنس کمپنیوں کے پاس جنگ میں تباہ عمارتوں کی کوئی کوریج نہیں۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ کے مطابق نجی املاک کی تعمیر نو کیلئے حکومت ادائیگی کرے گی۔
ایرانی وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ لوگوں کے گھروں کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تباہی کا سروے کرکے تعمیر نو کا کام شروع کردیا جائےگا۔رضاکوچی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایرانی شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
مخیر حضرات اور خیراتی ادارے بھی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔