پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کیوں کیا؟ شاہ رخ خان مشکل میں پھنس گئے

پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کیوں کیا؟ شاہ رخ خان مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کے سپرسٹار شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کرنا مہنگا پڑ گیا، شاہ رخ خان نے پاکستانی کھلاڑی محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی کیریبین پریمیئر لیگ یعنی سی پی ایل کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل کیا جس پر بھارت میں دائیں بازو کے حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی سی پی ایل ٹیم نے محمد عامر اور عثمان طارق کو باضابطہ طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے،  معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

شاہ رخ خان کے اس فیصلے پر ہندو انتہا پسند حلقوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جنہوں نے ان پر’قومی مفاد کے خلاف‘ اقدام اٹھانے کا الزام لگایا ہے، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین اور کچھ سیاسی شخصیات نے ان کے اس فیصلے کو ’غیر محبِ وطن‘ قرار دیا ہے، جب کہ بعض نے دھمکی آمیز بیانات بھی دیے ہیں۔

یہ ردِعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں، اس صورتحال میں ایک بھارتی ملکیت والی ٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت ایک حساس سیاسی مسئلہ بن گئی ہے۔

ابھی تک شاہ رخ خان کی جانب سے اس تنازع پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، واضح رہے کہ سی پی ایل 2025 کے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 5 پاکستانی کھلاڑی منتخب کیے گئے تھے، جن میں سے محمد عامر اور عثمان طارق شاہ رخ خان کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

Watch Live Public News