قومی اسمبلی نے فنانس بل 26-2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے فنانس بل 26-2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی   کی جانب سے   آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا۔

  قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 17 ہزار 573 ارب روپے مالیت کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی نے فنانس بل 26-2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

قبل ازیں   وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی تھی۔کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ نے فنانس بل پر  شرکاء   کو  بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظوری دی  لیکن  یہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News