کرسٹیانورونالڈو کا سعودی عرب کے النصر کلب سے 2 سال کا مزید معاہدہ ہوگیا

کرسٹیانورونالڈو کا سعودی عرب کے النصر کلب سے 2 سال کا مزید معاہدہ ہوگیا

(ویب ڈیسک ) پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے النصر کلب سے 2 سال کا مزید معاہدہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  کرسٹیانو رونالڈو 2027 تک النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔انتظامیہ النصر کلب  کے مطابق  کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی، کرسٹیانو رونالڈو  اگلے 2 برس ہمارے ساتھ رہیں گے۔

اس حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ  ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے ،آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔

یاد رہے کہ  کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News