نیا موبائل خریدنے سے قبل پی ٹی اے اسٹیٹس چیک کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

نیا موبائل خریدنے سے قبل پی ٹی اے اسٹیٹس چیک کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
کیپشن: نیا موبائل خریدنے سے قبل پی ٹی اے اسٹیٹس چیک کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیا یا استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے قبل اس بات کی تصدیق ضرور کریں کہ ڈیوائس منظور شدہ اور باقاعدہ رجسٹرڈ ہے، تاکہ بعد میں سروس میں کسی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ ہدایات ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے تحت دی گئی ہیں، جس کا مقصد ملک میں غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ اور کلون شدہ موبائل فونز کے استعمال کو روکنا ہے۔ اس نظام کے تحت ایسے موبائل فونز جن کے IMEI نمبر تصدیق شدہ نہیں ہوتے، انہیں بلاک کر دیا جاتا ہے۔

موبائل کا PTA اسٹیٹس کیسے چیک کریں؟
پی ٹی اے نے شہریوں کو خریداری سے پہلے موبائل کی تصدیق کے لیے درج ذیل طریقے بتائے ہیں:

موبائل فون پر *#06# ڈائل کر کے 15 ہندسوں پر مشتمل IMEI نمبر حاصل کریں۔ فون کی پیکنگ باکس پر درج IMEI نمبر اور ہینڈ سیٹ میں موجود نمبر کا موازنہ کریں۔ PTA کی CMS یا DIRBS موبائل ایپ کے ذریعے ڈیوائس کی تفصیلات چیک کریں۔ 15 ہندسوں کا IMEI نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اسٹیٹس معلوم کیا جا سکتا ہے۔
غیر قانونی تبدیلی پر سخت کارروائی کا انتباہ
پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فونز کے IMEI نمبرز میں غیر قانونی تبدیلی، ری پروگرامنگ یا چھیڑ چھاڑ پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابلِ سزا جرم ہے، جس پر تین سال تک قید، 10 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل فون خریدیں اور رجسٹریشن کے تمام قانونی تقاضے مکمل کریں تاکہ بلاتعطل سروسز سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Watch Live Public News