قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ دورے کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ دورے کیلئے روانہ

پبلک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ دورے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ وائٹ بال اسکواڈ چارٹرڈ طیارہ میں جوہانسبرگ پہنچے گا۔

اسکواڈ میں 34 ارکان موجود ہیں جن میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ سکواڈ میں سعود شکیل ٹانگ انجری کے باعث جنوبی افریقہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکتے۔ سعود شکیل کی جگہ پر آصف علی ایک روز کرکٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ آصف علی اس سے قبل ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہیں۔

اپنے جنوبی افریقہ دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے جبکہ 4 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کا دورہ سترہ اپریل کو مکمل ہو گا جس کے بعد قومی ٹیم زمبابوے کے لیے روانہ ہو گی۔ جہاں پر دو ٹیسٹ میچ اور تین ٹی 20 میچ کھیلی گی۔

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا دورے مکمل کرنے کے بعد 12 مئی کو واپسی پاکستان پہنچے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔