1 کروڑ نوکریاں کا دھوکہ دینے والوں کیخلاف اعلان بغاوت کریں

1 کروڑ نوکریاں کا دھوکہ دینے والوں کیخلاف اعلان بغاوت کریں
لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا دھوکہ دینے والوں کے خلاف اعلان بغاوت کریں ۔ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللّٰہ خاں نے مہنگائی مکاﺅ مارچ پر عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عمران نیازی عوام آج ایک جھوٹے منافق نالائق نااہل چور کا استیفیٰ لینے آ رہی ہے،آج عوام اپنے حق اور روزگار ، اپنی روٹی اور دوائی کے لیے نکلے،مہنگائی، بے روزگاری نفرت جھوٹ مکاؤ کا دن آ گیا ہے، آٹا چینی بجلی گیس دوائی روزگار چوروں اور کشمیر فروشوں سے نجات کا دن آ گیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا دن آ گیا ہے ،عوام ظالم، کرپٹ اور نالائق ٹولے کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا ثواب کمائیں ،کھربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ کھانے والا کا یوم حساب آگیا ہے،جس نے غریبوں کی روٹی، روزگار، کاروبار، سکون چھین لیا، اس سے اقتدار چھین لیں ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ ظالم کرپٹ مافیا اقتدار سے چمٹا رہا تو آپ کی آنے والی نسلیں مہنگائی، قرض کی چکی میں پستی رہیں گی،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا دھوکہ دینے والوں کے خلاف اعلان بغاوت کریں ،اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حکمران کوئی جھوٹا، اور منافق نہیں ہوسکتا، عمران نیازی جھوٹا اور بے ایمان ثابت ہوچکا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔