مریم نواز کےدورے،دکانیں اور مارکیٹیں بند ہوں گی یانہیں؟ مراسلہ جاری

مریم نواز کےدورے،دکانیں اور مارکیٹیں بند ہوں گی یانہیں؟ مراسلہ جاری
کیپشن: مریم نواز کےدورے،دکانیں اور مارکیٹیں بند ہوں گی یانہیں؟ مراسلہ جاری

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران  سکیورٹی اقدامات کے تحت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر  ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےکسی شہر کے دورے کے دوران  دکانیں اورمارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی جب کہ وزیراعلیٰ کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے۔