لاپتہ افراد کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کی حقیقت سے متعلق عوامی ردعمل

کیپشن: لاپتہ افراد کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کی حقیقت سے متعلق عوامی ردعمل

پبلک نیوز: لاپتہ افراد کا لبادہ اوڑھےدہشتگردوں کی حقیقت سے متعلق عوامی ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاپتہ افراد کےنام پرملک دشمن عناصر بےبنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں،اس حوالےسےعام عوام کاکہنا تھا کہ نام نہاد این جی اوزمسنگ پرسنز کی آڑ میں اپنی دکان چمکارہے ہیں،مسنگ پرسنزکا معاملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

عام عوام کاکہنا تھا کہ سب کومعلوم ہےکہ پاک فوج نےایران بارڈرپرکن افراد کےخلاف کارروائی کی،پاکستان کےشمالی علاقوں میں پناہ لئےشرپسند عناصرمسنگ پرسنز کی آڑ میں پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

عام عوام کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر لاپتہ افراد کے نام پرپاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مسنگ پرسنز کا لیبل لگانے والوں سے میں یہ کہوں گا کہ خدارا امن کے لئے کام کریں۔

عام عوام کامزید کہنا تھا کہ جو بلوچستان سےاسلام آباد آکرمسنگ پرسنز کے لئےدھرنا دیتے ہیں وہ بھی بےنقاب ہو چکے ہیں، مسنگ پرسنز کے نام پر پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔