آسٹریلیا پاکستان ون ڈے ، ٹی 20 سیریز شیڈول کا اعلان

pak austalia schedule
کیپشن: pak austalia schedule
سورس: google

ویب ڈیسک : آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔

اسی طرح ٹی20 کے میچز برسبین میں 14، سڈنی میں 16 اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 مکمل شیڈول, ون ڈے سیریز
4 نومبر: ایم سی جی  میلبرن
8 نومبر: ایڈیلیڈ اوول ایڈیلیڈ
10 نومبر: پرتھ اسٹیڈیم پرتھ
ٹی ٹوئنٹی سیریز
14 نومبر: گابا برسبین
16 نومبر: ایس سی جی سڈنی
18 نومبر: بیلی ریوو اوول ہوبارٹ