بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب

کیپشن: بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب

پبلک نیوز: بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب،ہندوستانی ادویات بنانے والی کمپنی Intas امریکہ کے لیے کینسر کی دوائیں بنا رہی تھی،اس کمپنی کے معیار میں شدید کمی سامنے آئی،ہندوستانی فارما کا  معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکہ نے بھارت کے فارماسوٹیکل سسٹم  کی خرابیوں کے باعث چین سے دواؤں کے لیے رابطہ کیا۔

نکی ایشیاء کے مطابق بھارت کی ناقص ریگولیٹری نگرانی، اینالاگ پریکٹس اور ڈیٹا کی سالمیت کے مسائل کی وجہ سے سینکڑوں بچوں موت کا شکار ہو رہے ہیں،بچوں میں غیر معیاری کھانسی کے شربت سے اموات اور عالمی منشیات کی تجارت بھارت میں ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔

امریکی معالجین کا کہنا ہے کہ کینسر کی دوائیوں کی کمی ہزاروں اموات کا باعث بن سکتی ہے،اس بحران نے واشنگٹن کو چین کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے جسکے لیے چینی فارماسیوٹیکل کو اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے انسپکٹرز کی ایک ٹیم مغربی ہندوستان میں ایک دوا ساز فیکٹری کی چھان بین کر رہی تھی جس دوران یہ سب معاملات سامنے آئے۔

مینوفیکچرنگ اور ڈرگ ٹیسٹنگ کے اعداد و شمار سے  سے یہ ظاہر ہوا کہ Intas کے ایگزیکٹوز نے ڈیٹا میں ہیرا پھیری کی اور اسے چھپانے کی کوشش کی۔

ٹیسٹنگ کے چھ ماہ بعد ایف ڈی اے نے ادویات کو ملاوٹ والی قرار دیا اور پلانٹ سے درآمدات روک دی جس سے امریکہ میں کینسر سے زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کوالٹی کنٹرول میں کوتاہیوں کے لیے کئی بھارتی دوا ساز کمپنیوں کو بلاک کیا۔

 ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز جو کہ بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ہے  کو بھی یو ایس ایف ڈی اے کی جانب سے وارننگ دی گئی۔

  بھارتی دواساز کمپنیوں پر تحفظات ہونے کی وجہ سےامریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم مغربی ہندوستان میں دوا ساز فیکٹری کی چھان بین کے لیے گئی۔

امریکہ کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کا بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی چیکنگ کے دوران ناقص حکمت عملی کا پول کھل گیا۔

Watch Live Public News