ویب ڈیسک: پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ ( آئی سی سی) کی طرف سے 2025 کے آخر تک کرکٹ کے نشریاتی رائٹس مل گئے، نشریاتی رائٹس پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) اور ٹاور اسپورٹس نے حاصل کیے ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ٹاور اسپورٹس نے 2025 کے آخر تک 6 مینز اور خواتین کے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کے لیے نشریاتی رائٹس حاصل کیے ہیں۔
ان دونوں کمپنیوں کے پاس ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کے نشریاتی رائٹس بھی ہوں گے۔ آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 مینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، انڈر 19 ورلڈ کپ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 شامل ہیں۔
جن دیگر آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2025، چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل 2025 اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 بھی شامل ہیں۔