وکیل فیصل چودھری عمران خان کی لیگل ٹیم سےفارغ

وکیل فیصل چودھری عمران خان کی لیگل ٹیم سےفارغ
کیپشن: وکیل فیصل چودھری عمران خان کی لیگل ٹیم سےفارغ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چودھری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل چودھری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی۔ فیصل چودھری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل چودھری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ وکلا کی ملاقات کے دوران مشعال یوسفزئی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News