فیصل آباد:  دوران ڈکیتی مسلح ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی 

فیصل آباد:  دوران ڈکیتی مسلح ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی 

(ویب ڈیسک )  تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں فیملی سے دوران ڈکیتی مسلح ڈاکوؤں نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

موٹروے کے قریب 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فیملی سے موبائل اور نقدی چھیننے کے بعد اسلحہ کے زور پر شوہر کو باندھ کر اسکی بیوی  سے مبینہ زیادتی کی۔

سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس  لے لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عابد ظفر  کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News