عید الفطر پر ’آگ لگے بستی میں‘ اور ’بلّھا‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

عید الفطر پر ’آگ لگے بستی میں‘ اور ’بلّھا‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی
کیپشن: عید الفطر پر ’آگ لگے بستی میں‘ اور ’بلّھا‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

ویب ڈیسک:   عید الفطر 2026 کے موقع پر پاکستانی سینما گھروں میں دو بڑی ریلیزز ’ آگ لگے بستی میں‘ اور ’ بلّھا‘ نے شائقین کو محظوظ کیا اور باکس آفس پر شاندار کمائی کی۔

فلم ’ آگ لگے بستی میں‘ ایکشن کامیڈی ہے جس میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ تابش ہاشمی نے ڈیبیو کیا۔ عید ویک اینڈ کے دوران اس نے کل 27.2 کروڑ روپے کمائے، جن میں سے 16.2 کروڑ پاکستان اور 11 کروڑ بیرون ملک حاصل ہوئے۔

دوسری جانب پنجابی فلم ’ بلّھا‘ نے محدود اسکرین کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد کو سینما گھروں تک لے آیا اور ویک اینڈ میں 10.75 کروڑ روپے کمائے۔ یہ شعیب شاہد کی سینما میں واپسی کا جشن بھی تھا۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں فلموں نے نہ صرف عید کے موقع پر ناظرین کو تفریح فراہم کی بلکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Watch Live Public News