ویب ڈیسک: بنگلادیش کے دریائے پدما میں ایک بس کے گرنے سے کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 10 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق بس راجباڑی سے ڈھاکا جا رہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس فیری پر سوار ہونے کے دوران اپنا توازن کھو بیٹھی اور دریا میں جا گری۔
مقامی میڈیا کے مطابق کچھ مسافر تیر کر دریا کے کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔