ویب ڈیسک: صوبائی کابینہ نے صوبے بھر میں خطرناک مجرموں اور اشتہاریوں کی سرکوبی کے لیے سی سی ڈی پنجاب میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لیے 491 ملین روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
سی سی ڈی محکمہ مارچ 2025 میں قائم ہوا تھا اور اس کے لیے 7486 افسران و اہلکار منظور کیے گئے تھے، لیکن اس وقت صرف 3904 اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں اور 3582 اسامیاں خالی ہیں۔ نئے افسران اور اہلکار بھرتی کرنے سے نفری میں کمی دور ہوگی۔
منظور شدہ بھرتیوں میں شامل ہیں:
8 ایس پی جنرل ایگزیکٹیو کیڈر، 3 ایس پی لیگل کیڈر
19 ڈی ایس پی جنرل ایگزیکٹیو کیڈر، 10 ڈی ایس پی لیگل کیڈر
51 انسپکٹر جنرل ایگزیکٹیو کیڈر، 141 سب انسپکٹر
173 اے ایس آئی، 35 ہیڈ کانسٹیبل، 100 ڈرائیور کانسٹیبل، 460 کانسٹیبلز
سی سی ڈی کے قیام کے بعد صوبے میں ڈکیتی کے واقعات میں 55 فیصد اور قتل کے واقعات میں 45 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے نئی بھرتیوں کی سمری کابینہ کو بھجوائی تھی جس کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔