(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدات اجلاس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور اس کے معاشی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدرآصف زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،وزیراعظم شہبازشریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو نے شرکت کی۔
اجلاس میں معیشت و توانائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں عالمی تیل و گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر بریفنگ دی گئی اور مہنگائی کے دباؤ پر غور کیا گیا۔پیٹرولیم قیمتوں میں استحکام اور مالی نظم و ضبط کیلئے اقدامات زیر بحث آئے۔
اجلاس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور اس کے معاشی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں توانائی سیکیورٹی اور خوراک کے تحفظ کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔عوام کو ایندھن کے کم استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ اپنانے کی ترغیب دی گئی۔