پاکستان کو عمان کی بندگارہ سے پیٹرول کے مزید 2 کارگو ملیں گے 

پاکستان کو عمان کی بندگارہ سے پیٹرول کے مزید 2 کارگو ملیں گے 

(ویب ڈیسک) مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے تین کارگو اور ڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا جا چکا ہے۔

 وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات ہوئی،خطے میں توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہپاکستان خطے میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں اور ذرائع  سے تیل درآمد کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

عمانی سفیر نے کہا کہ عمان پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔مارچ میں عمانی بندرگاہوں سے پیٹرول کے مزید دو کارگو درآمد کیے جائیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ امید ہے عمان ترجیحی بنیادوں پر پیٹرولیم کارگو فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔

عمانی سفیر نے کہا کہپاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔ پی ایس او  اور عمان ٹریڈنگ ( او کیو ٹی) پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی تیل کارگو کی فراہمی کے امکانات پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News