(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآبادکنگز مین کو 69 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 130 رنز بنا سکی۔
لاہور قلندر ز کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 ر نز بنائے،حسیب اللہ خان 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نعیم نے 30 رنز بنائے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے رائلی میرتھ اور حسان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں حیدر آباد کنگزمین نے130 رنز بنائے۔حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے مارنوس لبوشین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔صائم ایوب نے 17 اور حسن خان نے 14 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، سکندر رضا اورعبید شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہین شاہ آفریدی اور مستفیض الرحمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون:
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان،پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین پلیئنگ الیون:
حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،عثمان خان، مارنوس لبوشین،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔