وادی کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری

وادی کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض فورسز نے مزید3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا ، جس کے بعد 2 دنوں میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھی عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔