یاسین ملک کی سزا کخلا ف اپیل کیلئے دنیا کے ہر فورم پر جاؤں گا

یاسین ملک کی سزا کخلا ف اپیل کیلئے دنیا کے ہر فورم پر جاؤں گا
کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے یاسین ملک کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا کی سخت مذمت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر میں خود جاؤں گا۔ آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ یاسین ملک کو سزا دینے سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، ہم کشمیریوں کو خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ میرا اور پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کا وعدہ ذولفقار علی بھٹو اور بی بی شہید نے کیا تھا اسکی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں یاسین ملک کو دہشتگردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔اس فیصلے کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی سزا کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔