بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار968 میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار968 میگاواٹ تک پہنچ گیا
کیپشن: بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار968 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک: بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار968 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے،آج بجلی کی پیداوار 19 ہزار 532 میگاواٹ ہے،دیہی علاقوں میں بجلی کی 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے پیداوار 5 ہزار 400 میگاواٹ ہے،تھرمل پاور پلانٹس سے 1000 میگاواٹ پیداوار ہو رہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 880 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے 985 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پلانٹس سے 185، بگاس سے 132 میگاواٹ پیداوار ہو رہی ہے،نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 950 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

Watch Live Public News